ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں بس کی ٹکر سے بائک پر سوار دو لوگوں کی موت

ہلیال میں بس کی ٹکر سے بائک پر سوار دو لوگوں کی موت

Sat, 25 Jan 2020 13:07:01    S.O. News Service

ہلیال 25/جنوری (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے ہلیال میں  بس کی ٹکر سے بائک پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جن کی شناخت ہلیال تعلقہ کے تٹے گیرا دیہات کے رہنے والے شیوجی رام چندرامیراشی (21) اور منجوناتھ مُنپّا میراشی (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ہلیال کے کیسرولّی  کے مقام  پر  جمعہ کو پیش آیا جب بائک  کسی دوسری سواری کو اوورٹیک کرنے کے دوران  مخالف سمت سے آنے والی بس سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس ڈانڈیلی سے کیسرولّی دیہات ہوتے ہوئے ہلیال جارہی تھی جبکہ بائک پر سوار دو نوجوان ہلیال سے اپنے گاوں تٹّے گیرا  جارہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کے سروں پر ہیلمٹ بھی نہیں تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلیال پولس جائے وقوع پر پہنچی اور بس ڈرائیور کلگھٹگی  کے رہنے والے اُلوپّا کواپنی تحویل میں لے لیا۔ بس ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔


Share: